0
Saturday 26 Jul 2014 14:54

اسلام آباد ریلی

  • شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں القدس کا انعقاد

    شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں القدس کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ہر سال کی طرح امسال بھی جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں مرکزی القدس ریلی مرکزی میلوڈی تا آبپارہ چوک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کی۔ اس موقع پر نائب صدر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل ثاقب اکبر، سربراہ تحریک اسلام پاکستان مولانا حیدر علوی، شیعہ علماء کونسل اسلام آباد کے صدر ملک تنویر حیدر، راولپنڈی کے صدر مولانا غلام قاسم جعفری، مولانا فرحت عباس جوادی، سید محمد علی واسطی، مولانا نذر عباس شیرازی، مولانا سید عقیل کاظمی، تطہیر عالم رضوی، سکندر عباس گیلانی، زاہد اخونزادہ اور سید محمود نقوی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین و کشمیر بین الاقوامی دنیا کے سلگتے ہوئے مسائل تھے ابھی وہ بھی حل نہ ہوپائے کہ استعمار نے شام، افغانستان، عراق، بحرین اور برما میں ایک سازش کے تحت آگ بھڑکانہ شروع کردی، جس طرح شام و عراق میں مقدسات کو نشانہ بنایا گیا اور بے حرمتی کی گئی یہ اتحاد بین المسلمین پر حملہ ہے اور امہ کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اسلامی دنیا کو سوچنا ہوگا کہ آخر کون سی کالی بھیڑیں مسلمانوں میں موجود ہیں جو استعمار کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 401614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش