0
Monday 21 Oct 2013 14:09

وال چاکنگ

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے تحت کراچی میں عظمت ولایت کانفرنس کی تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ شہر بھر کی دیواروں پر وال چاکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کراچی کی تمام بڑی شاہراہوں جن میں شاہراہ پاکستان، شاہراہ فیصل، راشد منہاس روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر چاکنگ کی جاچکی ہے، جبکہ دیگر شاہراہوں پر وال چاکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ 27 اکتوبر 2013ء کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر غدیر کی یاد کو تازہ کرنے اور طالبان سے حکومت کے مذاکرات کے خلاف عظمت ولایت کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، جس میں سندھ بھر سے قافلے شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 312851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش