0
Monday 17 Feb 2014 12:17

سیرت کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے زیراہتمام کراچی آرٹس کونسل میں ”محفل میلاد “ اور ”سیرت نبوی کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، سنی اتحاد کونسل کراچی کے صدر مولانا فیصل عزیزی، تحریک منہاج القرآن کراچی شعبہ خواتین کی صدر تسبیہہ شفیق، جمعیت علماء پاکستان سندھ خواتین کی صدر ڈاکٹر بلقیس صدیقی اور ایم ڈبلیو ایم سندھ شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل زہرا نجفی نے خطاب کیا۔ سیرت نبوی کانفرنس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کی جانب سے نعت خوانی اور قصیدہ خوانی بھی کی گئی اور شان رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے اور خانوادہ شہداء اور علماء کرام کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ کانفرنس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 352459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش