0
Wednesday 17 Aug 2022 08:55

ایران کے حوالے سے بنی گانٹز کی امریکی وزیر دفاع سے بات چیت

ایران کے حوالے سے بنی گانٹز کی امریکی وزیر دفاع سے بات چیت
اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر جنگ نے خبر دی ہے کہ انہوں نے امریکہ کے وزیر دفاع سے ایران کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر جنگ "بنی گانٹز" نے گذشتہ روز منگل کی شام امریکی وزیر دفاع "لویڈ آسٹن" سے ایران کے امور پر بات چیت کی خبر دی ہے۔ گانٹز نے کہا کہ انہوں نے آسٹن سے ایران کو ایٹمی توانائی کے حصول سے روکنے کے لئے تبادلہ خیال کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹیلیفونک گفتگو ایسے وقت میں انجام پائی، جب ایران گذشتہ روز ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے یورپی یونین کی تجاویز کا جواب دے رہا تھا۔ اسی سلسلے میں ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے پیر کے روز کہا کہ وہ اپنی حتمی سمری پیر کی شب بارہ بجے تک یورپی یونین کے رابطہ کار کو تحریری صورت میں جمع کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے لچک دکھائی تو آنے والے دنوں میں ہم کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے پلان بی پر عملدرآمد کی صورت میں ایران کے جوابی پلان بی کا بھی تذکرہ کیا۔ امیر عبداللہیان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا فیصلہ تھا کہ "ویانا" مذاکرات لوگوں کی زندگیوں سے جوڑنے کی کوئی ضرورت نہیں، مذاکرات کو ریڈیو اور ٹیلیویژن کی شہہ سرخیوں سے دور کریں اور ہر روز سنسنی پھیلانے کی بجائے حقیقی معنوں میں مذاکرات کی بحالی کے لئے کام کیا جائے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج لوگ مذاکرات پر گفت و شنید کی بجائے ہم سے نتیجہ چاہتے ہیں۔

وہ سیاسی، دائیں یا بائیں نظریات سے صرف نظر کرتے ہوئے ہم سے نتیجہ چاہتے ہیں، ایک چیز جو دیکھنے میں آئی کہ ملی مسائل میں دائیں بائیں اور مستقل سب کی سوچ قومی ہے۔ ممکن ہے کوئی شخص اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرے، لیکن میڈیا کے ارکان میں اصولی اور بنیادی نقطہ نظر قومی مفادات کا تحفظ ہے نہ کہ کسی پارٹی، تحریک، گروہ یا فرد کا، اسی نکتے کی وجہ سے ہمارے لیے مذاکرات کی میز پر تقویت پیدا ہوئی، اور یہ امر ملک کی میڈیا کمیونٹی کی روشن خیالی کو ظاہر کرتا ہے۔ یاد رہے کہ ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے لئے پانچ ماہ کے وقفے کے بعد گذشتہ جمعرات چار اگست کو ویانا میں دوبارہ مذاکراتی عمل کا آغاز ہوا۔ یہ مذاکرات چار دن تک جاری رہے اور حالیہ پیر آٹھ اگست کے دن مذاکراتی وفد فلائٹ کے ذریعے تہران واپس پہنچ گیا۔
خبر کا کوڈ : 1009581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش