0
Friday 26 Apr 2024 19:34

مزاحمت ہو یا مفاہمت نواز شریف کا بیانیہ ہی رہے گا، رانا ثنااللہ

مزاحمت ہو یا مفاہمت نواز شریف کا بیانیہ ہی رہے گا، رانا ثنااللہ
اسلام ٹائمز۔ مرکزی راہنما مسلم لیگ نون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مزاحمت کا ہو یا مفاہمت کا نواز شریف کا بیانیہ ہی رہے گا۔ مرکزی راہنما مسلم لیگ نون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی اجلاس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ میاں نواز شریف کو ایک سازشی جوڈیشل آرڈر کے تحت صدارت سے علیحدہ کیا گیا تھا۔ جبر کی تمام رکاوٹیں دور ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے پارٹی کی قیادت دوبارہ عہدہ سنبھالنے کی درخواست کردی گئی ہے۔ شہباز شریف دن رات ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، کوتاہیوں، کمزوریوں پر قابو پائیں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ 2017ء میں نواز شریف کو جبر کے ذریعے پارٹی سے الگ کیا گیا تھا۔ نواز شریف کی لیڈرشپ میں انہی کا بیانیہ رہا اب بھی وہ رہے گا، بیانیہ چاہے مزاحمت کا ہو یا مفاہمت کا نوازشریف کا بیانیہ ہی رہے گا۔ راہنما نون لیگ کا کہنا تھا کہ میرے دائیں اور بائیں میرے بھائی بیٹھے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ایک جمہوری اور سیاسی جماعت ہے۔ مسلم لیگ (ن) میں رائے کے اظہار میں کوئی قدغن نہیں ہے۔ مریم نواز پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کی بھرپو رکوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے سیاسی بیانیے کو کچھ ہفتے تک لوگوں کے  گے۔ قائد کا عہدہ عزت اور احترام کا ہوتا ہے، پارٹی میں آپریشنل عہدہ صدر کا ہی ہوتا ہے۔ شہباز شریف نے ہر کام نواز شریف کی اجازت سے ہی کیا۔
خبر کا کوڈ : 1131296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش