0
Saturday 24 Sep 2011 01:24

ملکی مفادات کی خاطر سب کو ملکر چلنا ہوگا، عشرت العباد

ملکی مفادات کی خاطر سب کو ملکر چلنا ہوگا، عشرت العباد
کراچی:اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس کراچی میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے سو رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حکومتوں کے ساتھ ساتھ پالیسیاں بھی تبدیل ہوتی رہیں جس کے باعث بیشتر منصوبے ادھورے رہ گئے، اب وقت تجربات کا نہیں بلکہ ایک طویل المدت ٹھوس پالیسی تشکیل دینے کا ہے، ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد نا صرف ان کی جماعتوں کے لیے بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں بلکہ شہر کے امن و امان کو قائم رکھنے میں بھی رکاوٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوریت اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتی جب تک ملک کی آبادی کی اکثریت تعلیم سے آراستہ نا ہو، جو قومیں اپنی ذمہ داریاں محسوس نہیں کرتیں وہ تاریخ کے صفحات میں جگہ نہیں پاتیں۔
خبر کا کوڈ : 101038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش