1
0
Friday 30 Sep 2022 03:31

اللہ تعالیٰ نے حق اور سچ پوری دنیا کو دکھا دیا، نواز شریف

اللہ تعالیٰ نے حق اور سچ پوری دنیا کو دکھا دیا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت پر ردعمل جاری کردیا۔ لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’مریم نواز کی بریت پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میں نے کئی سال پہلے ہی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان سچا ہو تو اللہ ساتھ نہیں چھوڑتا، اللہ تعالیٰ نے فتح دے کر حق اور سچ پوری دنیا کو دکھا دیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اُن کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے 7 سال کی سزا کو کالعدم قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
موجاں کرو جی
منتخب
ہماری پیشکش