0
Wednesday 28 Sep 2011 16:34

پاک ایران وزراء خارجہ ملاقات، خطے میں امن کیلئے مل کر کام کرنیکا عزم

پاک ایران وزراء خارجہ ملاقات، خطے میں امن کیلئے مل کر کام کرنیکا عزم
اقوام متحدہ:اسلام ٹائمز۔ پاک ایران وزراء خارجہ ملاقات میں خطے کے امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ان کے ایرانی ہم منصب علی اکبر صالحی کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 66 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں خطہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آدھ گھنٹہ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ایران کی طرف سے امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایرانی وزیر داخلہ مصطفی نجار کے دورہ پاکستان اور متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان کی کھیپ ساتھ لانے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ کو مقررہ مدت 2014ء تک مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ایرانی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان میں اس منصوبہ پر کام متعین ہدف کے مطابق جاری ہے۔ دونوں رہنماؤں نے 100 میگاواٹ کے گوادر پاور سپلائی منصوبے، بندر عباس میں نیا پاکستانی قونصلیٹ کھولنے اور دیگر منصوبوں کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 102154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش