0
Thursday 26 Jan 2023 21:01

"امت واحدہ" کا 40 رکنی وفد ایران عراق زیارات کیلئے روانہ ہوگیا

"امت واحدہ" کا 40 رکنی وفد ایران عراق زیارات کیلئے روانہ ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ امت واحدہ کے زیراہتمام پاکستان کے علماء، سادات کرام اور مومنین کرام کا 40 رکنی وفد اسلام آباد سے ایران روانہ ہوگیا۔ جو بعد ازاں عراق میں قیام پذیر ہوگا۔ زیارتی، فکری اور سیاحتی ٹور کی تعارفی نشست جامعة الصادق اسلام آباد میں ہوئی۔ نشست سے سربراہ امت واحدہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ علمائے کرام و سادات کرام کا سفرِ عشق زائرین عظام کی فکری و نظریاتی تربیت کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام شیعہ سنی مسالک باہم متحد اور یکجا ہیں اور مودتِ اہلبیتِ رسول (ص) تمام مسالک کے مابین نقطہ اشتراک ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ علمائے کرام کا یہ زیارتی دورہ اتحادِ امت کیلئے عملی کاوش ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ علامہ عباس وزیری کی زیرِ قیادت قافلہ ایران و عراق کے تمام مقامات مقدسہ کی زیارت کی سعادت حاصل کرے گا۔ مزید براں مجتہدین کرام اور جید علمائے کرام سے خصوصی ملاقات، بعنوان اتحاد امت مسلمہ محفلِ مذاکرہ، عالمی کانفرنسز و سیمینار، اہم مسلکی و سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کیا جائے گا۔ وفد میں شامل  علمائے کرام نے امت واحدہ کی کاوشوں کو پاکستان میں امن و سلامتی کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے عملی کاوش کو خوش آئند قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 1037880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش