0
Saturday 28 Jan 2023 16:26

چند مشکل فیصلے لینے ہونگے، معاشی بحران عمران نیازی کی وجہ سے ہے، شازیہ مری

چند مشکل فیصلے لینے ہونگے، معاشی بحران عمران نیازی کی وجہ سے ہے، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ میں نہ جائے، اس لئے چند مشکل فیصلے لینے ہوں گے، ملک میں معاشی بحران عمران نیازی کی وجہ سے ہے۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے پی آئی بی کالونی میں بینظیر نشوونما سینٹر کا افتتاح کردیا، جہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد علاج کا فائدہ لے سکیں گے۔ اس موقع پر شازیہ مری نے کہا کہ بچوں کی نشوونما سے متعلق ملک میں 350 سے زائد مراکز قائم کئے گئے، نومولود سے لے کر 2 سال تک کے بچے منصوبے سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے اسٹنٹنگ گروتھ کا ایشو چلا آرہا ہے، بچے کی گروتھ ٹھیک نہ ہو تو معاشرے میں مختلف مسائل شروع ہوتے ہیں۔ 364 مراکز سے متاثرہ خواتین اور بچوں کو علاج کیا جارہا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہمارا ملک اندرونی معاملات سے نمٹ رہا ہے، ملک میں اتحاد و اتفاق ہونا چاہیئے، کانٹوں کا سیج پہننا آسان کام نہیں، پاکستان ڈیفالٹ میں نہ جائے، اس لئے چند مشکل فیصلے لینے ہوں گے، ملک میں معاشی بحران عمران نیازی کی وجہ سے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی ہمارے نہیں، ملک کے خلاف ہے، جب ہم مدد کرتے ہیں تو وہ تنقید کرتے ہیں، انہیں ہیلی کاپٹر کے مزے لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے چار برسوں میں ملک کے لئے کیا اچھا کیا بتائیں؟ عمران خان صرف فرح گوگی کی وضاحتیں دے رہے ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1038214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش