0
Friday 26 Apr 2024 20:52

حماس فلسطین کی تحریک آزادی ہے، رجب طیب اردگان

حماس فلسطین کی تحریک آزادی ہے، رجب طیب اردگان
اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے غزہ میں صیہونی جرائم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب امریکہ اور مغرب کی مکمل حمایت سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی اور اُن کے حامی اس وقت کے فرعون ہیں جنہوں نے 200 دنوں میں بے دریغ 35 ہزار فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ترکیہ کے صدر نے نتین یاہو کے بارے میں کہا کہ صیہونی وزیراعظم ایک ایسا قاتل ہے جس کا نام تاریخ میں غزہ کے قصاب کی حیثیت سے درج ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حماس کو فلسطین کی آزادی کی تحریک سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو ہونے والے آپریشن طوفان الاقصیٰ کو کسی صورت فلسطینیوں پر روا اسرائیلی جبر کی وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ ہم آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ ترکیہ کے صدر نے دعویٰ کیا کہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دئیے ہیں اور صیہونی رژیم کو بھیجی جانے والی 54 مصنوعات کی درآمد روک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں جاری اجتماعی انسانی قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ لہٰذا مستقل جنگ بندی اور فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کروانے تک اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1131320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش