0
Thursday 2 Feb 2023 08:57

برطانیہ میں 124 محکموں کے لاکھوں ورکرز کی ہڑتال

برطانیہ میں 124 محکموں کے لاکھوں ورکرز کی ہڑتال
اسلام ٹائمز. برطانیہ میں اساتذہ، ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124 سرکاری محکموں کے 5 لاکھ ورکرز نے ہڑتال کرتے ہوئے  تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی مڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ہڑتالوں کا موسم جاری ہے، اب اساتذہ، ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124 محکموں کے 5 لاکھ ورکرز نے ہڑتال کر دی۔ مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ بھر میں اسکول، یونیورسٹیز، ٹرین اور بس سروسز بُری طرح متاثر  ہیں. اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ بھر میں 75 سے زیادہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ، پونے چار لاکھ سے زیادہ اساتذہ کی ہڑتال سے تقریباً 85 فیصد اسکول اور 150 یونی ورسٹیز جزوی یا مکمل طور پر بند ہیں. ملازمین کی  یونین کی جانب سے  انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا  گیا ہے کہ حکومت رقوم کا بندوبست کرے ورنہ ہڑتال اور دیگر اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1039075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش