0
Thursday 2 Feb 2023 14:59

پشاور میں روز کربلا دیکھ رہے ہیں، یہ اے پی ایس سے بڑا سانحہ ہے، سراج الحق

پشاور میں روز کربلا دیکھ رہے ہیں، یہ اے پی ایس سے بڑا سانحہ ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پولیس لائنز واقعہ نے عالم اسلام کو سوال کرنے پر مجبور کیا کہ اتنی سیکورٹی کے باوجود مسجد محفوظ نہیں، یہ پشاور پبلک سکول سے بھی یہ بڑا واقعہ ہے، یہ واقعہ کسی قبائلی علاقے میں نہیں ہوا بلکہ ہمارے محافظوں کی جگہ پر ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ اپنی حفاظت نہیں کرسکتے تو دھرتی کی حفاظت کیا کریں گے، اگر اللہ کا گھر محفوظ نہیں تو کوئی جگہ محفوظ نہیں، آئی جی پی نے اپنی نااہلی کا اعلان کیا ہے لیکن یہ حل نہیں، 
پاکستان کے حکمران بھی اپنی نااہلی کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ظلم پر خاموش رہیں گے تو تاریخ معاف نہیں کریں گی، قوم اس وقت سینڈ ویچ بن گئی ہے،
انکی معاشی پالیساں اور قوم کو تحفظ دینے کے وعدے پانی پر لیکر ثابت ہوگئے ہیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ آپ نے تو اپنے کپڑے نہیں بیچے لیکن قوم کو اس پر مجبور کردیا ہے، ہمشیہ خیبر پختونخوا کو ہی ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ہر واقعہ کے بعد اسلام آباد کے حکمران پرانے بیانات پر تاریخ بدل کر جاری کردیتے ہیں۔ انڈیا میں ریلوے کا حادثہ ہوا تو وزیر ریلوے نے استعفیٰ دیا، آج وزیراعظم، صدر سمیت تمام حکمرانوں کو استعفیٰ دینا چاہیے، پشاور میں روز کربلا دیکھ رہے ہیں لیکن آپکو احساس نہیں، آٹھ فوری کو پشاور میں کے پی کے بچاو احتجاجی مارچ ہوگا، عوام اپنے گھروں کی حفاظت کی خاطر احتجاج میں حصہ لیں، مارچ کی قیادت خود کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 1039145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش