0
Monday 24 Aug 2009 15:42

بھارت اسرائیل سے زمین سے فضاء میں مار کرنیوالے میزائل خریدے گا

بھارت اسرائیل سے زمین سے فضاء میں مار کرنیوالے میزائل خریدے گا
بھارت اسرائیل سے ایک ارب ڈالر مالیت کے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے جدید میزائل خریدے گا۔ یروشلم پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کا اسرائیل سے ایک ارب ڈالر کے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے جدید 18 سپائیڈر موبائل میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت اسرائیلی میزائل ساز کمپنی رافیل بھارت کو 2012ء تک مذکورہ میزائل فراہم کر دے گی۔ اسرائیل سے مذکورہ دفاعی سودے کے بعد بھارت کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک میں اسرائیل اول نمبر پر آ گیا ہے جبکہ روس پیچھے چلا گیا ہے۔ سپائے ڈر موبائل میزائل نظام سیلف پروپلڈ، ملٹی لانچ اور تیز تر ری ایکشن والا فضائی دفاعی نظام ہے جس کے تحت 2 منٹ میں ہدف کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔ اس نظام کو اسرائیلی قومی دفاعی کمپنی رافیل نے تیار کیا ہے۔ یہ نظام دن ہو یا رات یکساں اعلیٰ صلاحیت کے ساتھ کام کرتا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی رافیل اور آئی اے آئی پر دفاعی سودے حاصل کرنے کیلئے نئی دہلی کے حکام کو رشوت دینے کے الزامات ہیں لیکن بھارتی حکومت نے سودے کی اہمیت کے پیش نظر رافیل کو بلیک لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 10420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش