0
Thursday 16 Mar 2023 00:49

علامہ رمضان توقیر کا دورہ بھکر، مارکیٹ کا افتتاح کیا

علامہ رمضان توقیر کا دورہ بھکر، مارکیٹ کا افتتاح کیا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ضلع بھکر کے علاقہ شہانی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سردار حاکم خان شہانی کی العباس مارکیٹ کی افتتاحی تقریب میں سابق وفاقی وزیررشید اکبر خان نوانی کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ علامہ محمد رمضان توقیر اور رشید اکبر خان نوانی نے فیتا کاٹ کر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے مالک مارکیٹ حاکم خان شہانی کے مال رزق حلال میں برکت کیلئے آخر میں دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 1046941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش