0
Tuesday 11 Oct 2011 22:33

سلامتی کیلئے حفاظتی اقدامات پر نظرثانی، بھارتی افواج کے سربراہان کی من موہن سنگھ سے ملاقات

سلامتی کیلئے حفاظتی اقدامات پر نظرثانی، بھارتی افواج کے سربراہان کی من موہن سنگھ سے ملاقات
نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے فوج کے سربراہوں نے ملاقات کی ہے۔ تین روزہ سیشن کے دوران بھارت کی سلامتی کیلئے حفاظتی اقدامات پر نظرثانی کی جائے گی۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ، ائیر چیف مارشل این اے کے براوٴن اور نیول چیف ایڈمرل نرمل ورما سے ملاقات کی ہے۔ بھارت نے اپنے سیکیورٹی معاملات پر نظرثانی کا فیصلہ خطے میں شدت پسندوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث کیا ہے۔ ملاقات کے دوران شمال مشرقی علاقے میں انفرااسٹرکچر کی بہتری اور وہاں موجود فوجی تنصیبات کی سکیورٹی میں اضافے پر بات کا امکان ہے۔ تین روزہ سیشن کے دوران فوجی سربراہوں کی وزیر خزانہ پرناب مکھر جی، وزیر داخلہ پی چدم برم اور وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا سے بھی ملاقات کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 105518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش