0
Sunday 4 Jun 2023 08:02

امریکہ، لبنان میں صرف اپنے اور اسرائیل کے مفاد کی تلاش میں ہے، حزب‌ الله

امریکہ، لبنان میں صرف اپنے اور اسرائیل کے مفاد کی تلاش میں ہے، حزب‌ الله
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی پارلیمنٹ میں "الوفاء للمقاومۃ" سیاسی دھڑے کے رکن "رامی ابو حمدان" نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو اقتصادی، معیشتی اور مالی بحران کے حل کے لئے لبنان کے صدارتی انتخاب سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے لبنان میں امریکہ کے کردار پر انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن لبنان میں اپنے و صیہونی حکومت کے مفادات کے در پے ہے۔ واضح رہے کہ حزب‌ الله، لبنان کی مقاومتی تحریک ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعت بھی ہے جو وہاں کے انتخابات میں حصہ لیتی ہے۔ لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب‌ الله کے سیاسی دھڑے کا نام الوفاء للمقاومۃ ہے۔ مقاومت کی جانب سے "البقاع" میں واقع "جدیتا بوارج" میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رامی ابو حمدان نے کہا کہ لبنان میں امریکہ کی تمام تر توجہ اسرائیلی مفادات کے تحفظ اور حزب‌ الله سے مقابلے پر ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حزب‌ الله کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ "سید ہاشم صفی الدین" نے اس امر کی جانب زور دیا کہ لبنانی صدر کے انتخاب کے لئے مفاہمت کے سوا کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مفاہمت کو جو بھی کوئی نام دینا چاہے، دے لے۔ لیکن سب کو اس بات کا ادراک ہونا چاہئے کہ یہ لبنان ہے اور یہاں معاملات اسی طرح بیٹھ کر حل ہوتے ہیں۔ انہوں نے مذاکرات کے ذریعے کسی ایک امیدوار پر اتفاق کو ہی اس مسئلے کے واحد حل سے تعبیر کیا۔
خبر کا کوڈ : 1061877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش