0
Sunday 19 May 2024 09:30

آزاد کشمیر میں ہنگامے، آئی جی پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آزاد کشمیر میں ہنگامے، آئی جی پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے آئی جی پولیس سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ آئی جی پولیس آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سہیل حبیب تاجک کی جگہ عبدالجبار کو آئی جی آزاد کشمیر پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔ عبدالجبار کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، گریڈ 20 کے عبدالجبار ایف آئی اے میں تعینات تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے باعث متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر بھی جان بحق ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1136062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش