0
Friday 14 Oct 2011 15:32

پاک ایران گیس منصوبہ آخری مراحل میں، لاہور سے ایرانی بندرگاہ تک ٹرین سروس کو بحال کیا جا رہا ہے، ماشاءاللہ شاکری

پاک ایران گیس منصوبہ آخری مراحل میں، لاہور سے ایرانی بندرگاہ تک ٹرین سروس کو بحال کیا جا رہا ہے، ماشاءاللہ شاکری
اسلام ٹائمز۔ ایرانی سفیر ماشاءاللہ شاکری نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائن لائن منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور رواں سال کے دوران گیس پائپ لائن پاکستان پہنچا دی جائے گی، جس سے سولہ ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جائے گی۔ لاہور ایوان صنعت و تجارت میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات خطے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور باہمی تجارت میں اضافے کے لیے لاہور سے ایرانی بندرگاہ تک ٹرین سروس کو بحال کیا جا رہا ہے، جس سے پاکستان کو دیگر عرب ممالک تک راہداری میسر آئے گی۔ ماشاءاللہ شاکری نے کہا کہ ایران پاکستان میں توانائی کے بحران سے پوری طرح آگاہ ہے اور جلد پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔
دیگر ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر ماشاءاللہ شاکری کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کو رکوانے کے لئے بہت سے ممالک کا دباوٴ تھا اس کے باوجود پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا۔ ایرانی سفیر ماشاءاللہ شاکری نے یہ بات لاہور چیمبر کے عہدیداروں سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ماشاءاللہ شاکری کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن منصوبہ ایران کی طرف سے مکمل ہو چکا ہے اس سال یہ پاکستان میں بھی مکمل ہو جائے گا۔ پاکستان کے ساتھ جلد ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے لئے بھی معاہدہ ہو گا۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ تیس سال سے دھمکیاں دے رہا ہے، لیکن ایرانی مضبوط قوم ہیں دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ ماشاءاللہ شاکری نے صحافیوں کے ایک سوال پر علامہ اقبال کا شعر بھی سنایا۔
خبر کا کوڈ : 106191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش