0
Friday 14 Oct 2011 19:00

مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کی حکومت کیخلاف کمر کس لی، وقت سے پہلے گرانے کی تیاریاں

مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کی حکومت کیخلاف کمر کس لی، وقت سے پہلے گرانے کی تیاریاں
لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون سینٹ الیکشن سے پہلے تبدیلی کیلئے سرگرم ہو گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی حکومت کے دفاع کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں میدان سیاست میں مزید گرما گرمی پیدا ہو گی۔ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نون نے حکومت کو سینٹ الیکشن میں برتری سے روکنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ مسلم لیگ نون نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کیلئے سخت پالیسی اپنا رکھی تھی لیکن اب لیگی قیادت نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان پر پارٹی کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ اپوزیشن نے ایک ایک کر کے اپنے پتے شو کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ نواز لیگ نے سیاسی حمایت کے علاوہ احتجاج اور لانگ مارچ کے آپشن استعمال کرنے کے بھی اشارے دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے بعض سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ نون میں شمولیت کا امکان ہے۔
عوامی مسلم لیگ نے بھی نواز لیگ کو اتحاد کا گرین سگنل دیدیا ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت حکومت کے خلاف مسلم لیگ نون کی مدد کیلئے تیار ہے۔ پارٹی کو مضبوط کرنے اور نچلی سطح تک منظم کرنے کے لیے مسلم لیگ نون سندھ میں تنظیمی تقسیم شہری اور دیہی بنیاد پر جبکہ پنجاب میں شمالی جنوبی اور سنٹرل کی بنیاد پر ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حتمی اعلان کل نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ہو گا۔ نواز لیگ نے چو ہدری برادارن کے سوا مسلم لیگ ق کے تمام ارکان کے لیے اپنے دروازے کھول دئیے ہیں۔ دوسری جانب ملک میں عام انتخابات کے امکان کے پیش نظر دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی تیاری شروع کر دی ہیں۔ حکمران جماعت پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے ایڈجسٹمنٹ جبکہ نون لیگ مضبوط امیدواروں کو ساتھ ملانے کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔
خبر کا کوڈ : 106199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش