0
Saturday 17 Jun 2023 19:26
کشتی میں 310 پاکستانی سوار تھے، صرف 12 بچ سکے

یونان کشتی حادثے میں 298 پاکستانی جاں بحق، ریسکیو آپریشن بند

یونان کشتی حادثے میں 298 پاکستانی جاں بحق، ریسکیو آپریشن بند
اسلام ٹائمز۔ لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے یونان میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 310 پاکستانی سوار تھے جن میں سے صرف 12 بچ سکے، یونانی حکومت نے ریسکیو آپریشن بند کر کے تمام لاپتہ افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ جہاز پچھلے کئی دن سے سمندر کے اندر خراب تھا، جہاز کو ٹھیک کرنے کی بجائے چھوٹی کشتی سے کھینچا گیا جس سے وہ الٹ گیا، جہاز میں سوار صرف 12 افراد کو زندہ بچایا جا سکا، پاکستانی سفارتخانہ بھی میڈیا پر خبر چلنے کے بعد حرکت میں آ گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانیوں میں 135 کا تعلق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے۔ یونانی حکومت کی طرف سے ریسکیو آپریشن چار روز تک جاری رہا جس میں کسی بھی تارکین وطن کو آخری دو دونوں میں ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 79 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی، ڈی این اے کے بعد ہی جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ممکن ہوگی، کشتی سانحہ میں مجموعی طور پر 104 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ دوسری جانب 12 پاکستانی شہریوں نے ایف ائی اے کو اپنے ایجنٹوں کے نام بھجوا دیے ہیں جس پر ایف ائی اے نے ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے بھی لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 17 پاکستانی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1064510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش