0
Sunday 16 Oct 2011 23:29

دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں کے بھیس میں کارروائی کر سکتے ہیں، کراچی میں شرپسندوں کیخلاف آپریشن جاری رہیگا، رحمان ملک

دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں کے بھیس میں کارروائی کر سکتے ہیں، کراچی میں شرپسندوں کیخلاف آپریشن جاری رہیگا، رحمان ملک
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ اپوزیشن دھرنے چھوڑے اور ڈینگی کو ختم کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سستی روٹی کے گھوسٹ تندروں کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے قانونی ماہرین سے مشاوت کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں اپنی رہاشگاہ پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے کسی کی خدمت نہیں ہو گی، پنجاب حکومت ان کیخلاف کارروائی کرے، جنہوں نے جعلی اسپرے کیا، سستی روٹی اسکیم اور گھوسٹ تندور بنانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
 ان کا کہنا تھا کہ کرپشن سمیت دیگر برائیوں پر قابو پانے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا، وہ شہباز شریف سے درخواست کرتے ہیں کہ اکٹھے مل کر کسی بھی اسکینڈل کیخلاف کام کیا جائے، اپوزیشن مثبت سفارشات لے کر آئے، حکومت اس پر عمل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو 5سال پورے کرنے دیں، الیکشن میں قوم خود فیصلہ کرے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگرد اسلام آباد میں سوچی سمجھی اسکیم کے ساتھ تخریب کاری کرنے کی کوشش کرتے ہیں، موٹر سائیکل سوار دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں کے بھیس میں کراچی سمیت دوسرے شہروں میں کارروائی کر سکتے ہیں، جسے روکنے کیلئے شہروں میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں شرپسند عناصر کے خلاف رینجرز اور پولیس کا آپریشن جاری رہے گا۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن سے بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ خفیہ ادروں کے پاس کچھ ایسی اطلاعات ہیں کہ کچھ عناصر کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ کراچی کے نوجوان جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھیں۔ رحمان ملک نے جرائم پیشہ افراد کی اطلاع دینے پر پانچ لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 106871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش