0
Saturday 22 Oct 2011 23:37

افواج پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، راؤ قمر سلیمان

افواج پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، راؤ قمر سلیمان

اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے سربراہ پی ایم اے کاکول میں ٹیکنیکل کورس 124، 23 ٹیکنیکل گریجویٹ، 43 مشترکہ، 9 لیڈی کیڈٹ اور 19 شارٹ سروس کورسز کے شرکاء کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال اہم ترین جزو ہے اور پاکستان کی مسلح افواج دنیا اور علاقے میں قیام امن کیلئے کوشاں ہیں ہے، انہوں نے کہا کہ کہ ہم نے خطے اور دنیا میں قیام امن کیلئے پہلے ہی لازوال قربانیاں دی ہیں اور مزید قربانیوں کیلئے بھی تیار ہیں۔ ایئرچیف راؤ قمر سلیمان نے بعد میں پوزیشن حاصل کرنے والے افسروں جنمیں غیرملکی، بحریہ اور ایئرفورس کے افسر بھی شامل تھے کو اعزازات سے نوازا، 124 لانگ کورس کے افسر رافع تصور کو اعزازی شمشیر اور افسر عمرنثار نے صدارتی طلائی تمغہ حاصل کیا اور اسی کورس میں آرمی چیف طلائی تمغہ افسر عبدللطیف الدوساری کو عطا کیا گیا، 23ویں ٹیکنیکل کورس کے افسر محمد عثمان کواعلی کارکردگی پر آرمی چیف چھڑی سے نوازا گیا جبکہ کمانڈنٹ چھڑی کے حقدارانڈرافسر عاقب نعیم جبکہ لیڈی اندڑ افسر ثنا ایاز کو بھی کمانڈنٹ چھڑی سے نوازا گیا۔ انیسویں شارٹ کورس کے انڈر افسر ذوالفقارعلی حیدری نے بھی کمانڈنٹ چھڑی حاصل کی ہے۔

خبر کا کوڈ : 108371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش