0
Monday 31 Aug 2009 13:01

بھارت کے پانچوں ایٹمی دھماکے ناکام تھے،سائنسدان

بھارت کے پانچوں ایٹمی دھماکے ناکام تھے،سائنسدان
نئی دہلی:بھارتی سائنسدانوں نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی کی طرف سے انیس سو اٹھانوے میں کئے گئے پانچوں ایٹمی دھماکے ناکام ہو گئے تھے جبکہ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ پچیس برسوں میں ایٹمی پھیلائو کے ایک سو باؤن واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ انیس سو اٹھانوے میں بھارت کیجانب سے پوکھران میں کیے جانے والے ایٹمی دھماکوں کے ڈائریکٹر کے سنتھانم نے مقامی میڈیا کو انٹرویو مین اعتراف کیا کہ پوکھران میں گیارہ مئی انیس سو اٹھانوے سے تیرہ مئی کے دوران کیے جانے والے پانچوں ایٹمی دھماکے ناکام تھے۔اور کسی بھی دھماکے میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے تھے۔ بھارتی وزیر داخلہ آر چدم برم انیس سو اٹھانوے میں بھارتی محکمہ جوہری توانائی کے چئیرمین تھے انہوں نے ایٹمی سائنسدان کے اعتراف کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق انیس سو چوراسی سے اب تک بھارت میں جوہری مواد اور آلات کی چوری،انڈر ورلڈ کے ذریعے دیگر ممالک و ایٹمی ٹیکنالوجی کی فروخت اور ایٹمی سائنسدانوں و عملے کے اغواء و قتل کے ایک سو باون واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا ،روس اور فرانس نے ایٹمی پروگرام کے تحفظ کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھارت سے ایٹمی معاہدے کیے ہیں جبکہ بھارت کا ایٹمی پروگرام خود عدم تحفظ کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 10839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش