0
Wednesday 2 Nov 2011 18:39

امریکہ کیلئے پاکستان کی زمین تنگ کر دی جائیگی، بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا افسوسناک ہے، ثروت اعجاز قادری

امریکہ کیلئے پاکستان کی زمین تنگ کر دی جائیگی، بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا افسوسناک ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے دورہ پر روانگی سے قبل کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ موروثی سیاست نے پوری قوم کو یرغمال بنا رکھا ہے، نوجوان نسل موجودہ نظام سیاست کے خلاف اعلان بغاوت کرے، بوسیدہ اور جاگیردارانہ سیاسی نظام ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہو گا، سنی تحریک عوامی انقلاب کے ذریعے جاگیرداری، استحصالی اور طبقاتی نظام کا خاتمہ کرے گی، نوجوانان ملت سنی تحریک کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اگر سیاستدانوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل نہ کیا تو ملک ایک بار پھر آمریت کی تاریکی میں ڈوب جائے گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ موروثی سیاستدانوں پر عائد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سنی تحریک سیاسی عمل پر یقین رکھتی ہے کیونکہ ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا حل افہام و تفہیم اور ذاتی عناد کی قربانی میں ہے، پورے ملک میں سنی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سنی تحریک کے نظریے کی سچائی اور عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنی تحریک تحفظ ناموس رسالت اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے تمام محب اسلام اور محب وطن قوتوں کو ساتھ لے کے چلنا چاہتی ہے، تمام محب وطن قوتوں کو اسلام اور پاکستان کے تحفظ کے لیے سنی تحریک کا ساتھ دینا ہو گا، ملک میں اتحاد اور امن کی ضرورت ہے اس کیلئے علماء ومشائخ اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے، اس کو بنانے کے لئے ہمارے اکابرین نے اپنی جانوں کے نذارنے دینے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی واستحکام اور اسلامی فلاحی ریاست کا جو خواب دیکھا تھا، اس کی عملی تعبیر ہم سب کو مل کر کرنا ہو گی اور معاشرے سے کرپشن، بدعنوانی، اقراء پروری کو جڑ سے اکھاڑ کر باہر پھینکنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 111241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش