0
Wednesday 2 Nov 2011 20:33

تحریک انصاف کا کامیاب جلسہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے عوام کی نفرت کا اظہار ہے، ڈاکٹر روبینہ اختر

تحریک انصاف کا کامیاب جلسہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے عوام کی نفرت کا اظہار ہے، ڈاکٹر روبینہ اختر
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف جنوبی پنجاب شعبہ خواتین کی کوآر ڈی نیٹر ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا لاہور میں ہونے والا کامیاب جلسہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے عوام کی نفرت کا اظہار ہے، جلسہ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگوں نے موجودہ حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے اور اب وہ عمران خان کا ساتھ دینا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ، دہشتگردی اور ڈرون حملوں کے باعث پاکستان کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف لوگوں کیلئے ایک امید کی کرن ثابت ہورہی ہے، انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف برسراقتدار آکر ملک و قوم کے تمام مسائل حل کرے گی اور وہ وقت دور نہیں جب قوم کو ان کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات ملے گی، انہوں نے کہا کہ مرکزی اور پنجاب حکومت دونوں کا اس وقت ایک مشن ہے وہ صرف ملک کو لوٹ کر کھانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 111275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش