0
Sunday 6 Nov 2011 21:54

بھگوڑے خود کو قوم پرست رہنما بنانے کے چکر میں ہیں، منظور وسان

وسان بےنظیر کی قربانی کی وجہ سے وزیر داخلہ بنے، ذوالفقار مرزا
بھگوڑے خود کو قوم پرست رہنما بنانے کے چکر میں ہیں، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بھگوڑے خود کو قوم پرست رہنماء بنانے کے چکر میں ہیں، لیکن بھگوڑے قوم پرست نہیں بن سکتے۔ یہ بات انہوں نے خیرپور میں کوٹ ڈیجی کے قریب جلسے سے خطاب میں کہی۔ مظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک اور جمہوریت کیخلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ عید کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ اور عید گاہوں مساجدوں پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ قربانی کی کھالیں چھیننے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اندرون سندھ میں ڈاکووں کیخلاف جلد آپریشن شروع کیا جائے گا۔
وسان بےنظیر کی قربانی کی وجہ سے وزیر داخلہ بنے، ذوالفقار مرزا
سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ صوبے کی عزت اور وقار کے لیے دس ہزار لوگ بھی مارنا پڑے تو وہ مار دیں گے۔ حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ انھوں نے تین لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے جس میں سے 50 ہزار صوبائی وزیر زاہد بھرگڑی لے گئے، جو شاید انھوں نے بیچ دیئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دوست اور باپ جیسے بھائی صدر زرداری اور پیپلز پارٹی نے انھیں سنجیدہ نہیں لیا، بے نظیر کے خون کا سودا کیا گیا۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ منظور وسان بی بی کی قربانی کی وجہ سے وزیر داخلہ بنے اور آغا سراج درانی بھی جو روزانہ ایک انچ کے حساب بڑے ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمشنری نظام عید کا تحفہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 112138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش