0
Monday 7 Nov 2011 13:11

موجودہ پارٹی بینظیر کی نہیں خود غرض افراد کا ٹولہ، تحریک انصاف میں شمولیت چھپاوں گا نہیں، قریشی

موجودہ پارٹی بینظیر کی نہیں خود غرض افراد کا ٹولہ، تحریک انصاف میں شمولیت چھپاوں گا نہیں، قریشی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ پارٹی بینظیر کی نہیں بلکہ خود غرض افراد کا ٹولہ ہے، اسی لیے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ چھپائوں گا نہیں۔ ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسوں کو دیکھ کر پارٹی میں شمولیت نہیں کروں گا کیونکہ عہدوں اور حلقوں کی سیاست نہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت میرا منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران مال کمانے کی خاطر سب کام کرنے کو تیار ہیں اور جب کر پشن عروج پر ہو تو اس طرح ملک نہیں چلا کرتے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دیتی کیونکہ یہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کیلئے خطرہ ہیں اور اس سے خطے کی کشیدگی میں اضافہ ہو گا جس پر امریکہ کو سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہندوستان کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا معاملہ ابھی زیربحث ہے، کیونکہ اس معاملے پر حکمران دو حصوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 112221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش