0
Wednesday 9 Nov 2011 11:37

ایران جوہری پروگرام پر کام کر رہا ہے، آئی اے ای اے کا الزام

ایران جوہری پروگرام پر کام کر رہا ہے، آئی اے ای اے کا الزام
اسلام ٹائمز۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر کام کر رہا ہے جبکہ ایران نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ غیر متوازن اور سیاسی بنیادوں پر بنائی گئی ہے۔ عالمی اٹیمی توانائی ایجنسی نے ایران کے جوہری پروگرام کے متعلق اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران سے ملنے والی معلومات سے  اشارے ملے ہیں کہ ایران ایسے کپمیوٹر ماڈلز پر ریسرچ کر رہا ہے جو کہ صرف جوہری بم بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران ایسے ڈینٹویٹرز پر کام کر رہا ہے جو کہ ممکنہ طور پر جوہری پروگرام کے آلات اور کچھ حد تک سویلین اور راویتی جنگی مقاصد کیلیے استعمال ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی سائنس دان جوہری پروگرام پر کام کر رہے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے آلہ بنانے کے متعلق سرگرمیاں 2003ء کے بعد بھی جاری رہیں اور اب بھی جاری ہو سکتی ہیں۔ 
عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے نے ایران پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا الزام لگا دیا، ایران نے رپورٹ کو غیرمتوازن قرار دے کر مسترد کر دیا، امریکا کا کہنا ہے ایران پر مزید پابندیوں کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے۔ عالمی جوہری ادارے نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایرانی تحقیق میں جو کمپیوٹر ماڈل شامل کیا گیا ہے وہ جوہری بم بنانے میں استعمال ہو سکتا ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی ایران کے حوالے سے یہ اب تک کی سب سے سخت رپورٹ ہے۔ 
دوسری جانب ایران نے اس پورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر متوازن اور سیاسی بنیادوں پر تیار کی گئی ہے۔ عالمی ادارے نے ایران سے درخواست کی ہے وہ اس حوالےسے اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کو وضاحت پیش کرے۔ اس رپورٹ کے آنے سے قبل اسرائیل میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا جا سکتا ہے۔ ادھر امریکا نے رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد خبردار کیا ہے ایران پر مزید پابندیوں کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے، ایران کو اس رپورٹ کے حوالے سے تشویش پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 112566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش