0
Monday 7 Nov 2011 20:04

آئی اے ای اے کے سربراہ ایران کیخلاف امریکا کا کھلونا نہ بنیں، سید علی خامنہ ای

آئی اے ای اے کے سربراہ ایران کیخلاف امریکا کا کھلونا نہ بنیں، سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے آئی اے ای اے کے سربراہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکا کے ہاتھوں میں کھلونا نہ بنیں۔ تہران میں عیدالاضحٰی کی نماز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے آئی اے ای اے کے سربراہ Yukiya Amano پر سخت تنقید کی۔ انکا کہنا تھا کہ اپنے ارادے کے بغیر امریکا کے ہاتھوں میں کھیل کر اور جھوٹی رپورٹ پیش کر کے عالمی ادارہ اپنا اعتبار کھو دے گا۔ ان کا یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ ایٹمی ادارہ منگل یا بدھ کو اپنے ارکان کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تازہ ترین رپورٹ پیش کرے گا۔ عالمی ادارہ کے سربراہ امانو نے کہا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ان کی تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 112275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش