0
Monday 29 Apr 2024 09:02

افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، چوہدری محمد الیاس

افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، چوہدری محمد الیاس
اسلام ٹائمز۔ مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد الیاس نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ہم کل بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں اقتدار کی ہوس میں ریاست کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن کے ایجنڈے کو پروان چڑھا رہے ہیں، مردان میں فخر پاکستان ایم ایم عالم کے جہاز کو جلانے والے قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے، جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو  میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، عوام اپنی افواج ملک کے سلامتی کے اداروں، پاکستان کے استحکام اور امن کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملکی افواج کیخلاف نفرت پھیلانا زہر قاتل ہو گا، پاک فوج ہمارے دفاع کی سب سے مضبوط لکیر ہے اور اس لکیر کو پار کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے یہ یاد رکھیں کہ آپ کے اختلافات کا فائدہ ملک دشمن عناصر اٹھاتے ہیں، آپس کے اختلاف اپنی جگہ لیکن پاکستان کے دفاع میں قربانیاں دینے والی پاک فوج کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1131852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش