0
Monday 29 Apr 2024 14:37

کراچی والوں کیلئے ہوش ربا خبر، بجلی 18 روپے 86 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری

کراچی والوں کیلئے ہوش ربا خبر، بجلی 18 روپے 86 پیسے مہنگی کرنے کی تیاری
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے شہریوں کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔ رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی 2023ء تا مارچ 2024ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی نے 2 ماہ کے لیے 29 پیسے فی یونٹ کمی کے لیے بھی ایک درخواست کی ہے، درخواست کے مطابق 2 ماہ کی کمی کو منہا کرکے مجموعی اضافہ فی یونٹ 18.57 روپے بنے گا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1131917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش