0
Tuesday 30 Apr 2024 11:18

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس ختم

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس ختم
اسلام ٹائمز۔ نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی، جس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا گیا۔ عدالت نے نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کر لی۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنس زیر سماعت تھا۔ ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق نے نیب کو درخواست دی تھی کہ یہ ریفرنس نہیں بنتا۔ عمران الحق کی درخواست پر نیب حکام نے میرٹ پر ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1132083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش