0
Tuesday 30 Apr 2024 15:58

دوران عدت نکاح کیس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد

دوران عدت نکاح کیس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشری بی بی کو عدت کیس میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرنے والے جج شاہ رخ ارجمند نے خاور مانیکا کی جانب سے اُن پر عدم اعتماد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیے گئے تو وہ اپیلوں پر فیصلہ سُنا دیں گے۔ یاد رہے کہ فروری 2024ء میں اسلام آباد کی مقامی عدالت کے سینیئر سول جج قدرت اللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو مجرم قرار دیتے ہوئے سات، سات سال قید اور پانچ، پانچ لاکھ جرمانہ کیا تھا۔
 
سول کورٹ کی جانب سے دی گئی ان سزاؤں کے خلاف سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ منگل کے روز ان اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت بشری بی بی کے سابقہ شوہر اور اس کیس میں شکایت کنندہ خاور مانیکا عدالت میں پیش ہوئے اور انھوں نے عدالت پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جج اور خاور مانیکا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
 
 اس گرما گرمی کے بعد خاور مانیکا نے عدالت سے درخواست کی کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ مجھے یہاں سے انصاف ملے گا۔ آپ یہ کیس کسی اور عدالت ٹرانسفر کر دیں۔ اس پر جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ ’آپ نے یہ کیسے سوچ لیا۔ کیا آپ کے پاس عدالت کی جانبداری کا کوئی ثبوت ہے۔ کیا آپ کے پاس ثبوت ہے کہ میں پی ٹی آئی کے لیے ہمدردی رکھتا ہوں؟دورانِ سماعت ناصرف جج کے ساتھ بلکہ خاور مانیکا اور عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے درمیان بھی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر جج شاہ رخ کا کہنا تھا کہ وہ کیس کو کافی حد تک سُن چکے ہیں اس لیے اسے کسی اور عدالت میں ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1132137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش