0
Tuesday 30 Apr 2024 17:33

کوئٹہ، تاجروں کا گوداموں پر چھاپوں کیخلاف کسٹمز ہاؤس کے سامنے احتجاج

کوئٹہ، تاجروں کا گوداموں پر چھاپوں کیخلاف کسٹمز ہاؤس کے سامنے احتجاج
اسلام ٹائمز۔ تاجر برادری نے دکانوں پر انتظامیہ کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں تاجروں کے گوداموں پر کسٹمز انٹیلی جنس اور ایف سی کے چھاپوں کے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے کسٹمز ہاؤس کوئٹہ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، جبکہ تاجروں نے دکانیں بھی بند کر دیں ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے ٹیکس ادا شدہ سامان کو ضبط کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے تاجروں کے گوداموں پر چھاپو کا سلسلہ روکے اور قبضے میں لیا ہوا سامان تاجروں کو واپس کرے۔
خبر کا کوڈ : 1132152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش