0
Wednesday 1 May 2024 04:32

عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کی کمی کردی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 1132258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش