0
Wednesday 1 May 2024 04:47
سعودی عرب میں 3 روزہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے

پاک سعودیہ تعلقات اور معاشی شراکت داری مضبوط تر ہو رہی ہے، شہباز شریف

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر عالمی راہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں
پاک سعودیہ تعلقات اور معاشی شراکت داری مضبوط تر ہو رہی ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ سعودی عرب کے دورہ کے اختتام پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لا رہا ہے۔ کاروباری شخصیات کے وفد سے دونوں ممالک میں معاشی شراکت داری کی رفتار مزید تیز ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قیادت کی سطح پر ہونے والی مفاہمت کو عملی شکل دینے کیلئے پوری محنت سے کام کریں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی معاشی شراکت داری سے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ 2 ماہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر ریکارڑ وفود کا تبادلہ ہوا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب میں 3 روزہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ نہایت مفید بات چیت ہوئی، عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر عالمی راہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم پر واشگاف انداز میں بیان کیا کہ دنیا کو پُرامن بنانا ہے تو غزہ میں مستقل امن قائم کرنا ہوگا۔ پُرتپاک میزبانی اور پاکستان سے پُرخلوص محبت پر شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وزراء کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ سعودی عرب کے وزرا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سعودی وزرا نے قیادت کے درمیان مفاہمت پر عمل درآمد کیلئے بھرپور تیاری کی۔
خبر کا کوڈ : 1132259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش