0
Wednesday 1 May 2024 09:34

انسانی حقوق کونسل پاکستان نے ہمیشہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، محمود ساغر

انسانی حقوق کونسل پاکستان نے ہمیشہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، محمود ساغر
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینئر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کونسل پاکستان نے ہمیشہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کونسل پاکستان کے چیئرمین جمشید حسین کی قیادت میں ایک وفد سے حریت دفتر اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل پاکستان نے ہمیشہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو سماجی اور سفارتی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودرادیت کا زبردست حامی ہے۔ اس موقع پر کشمیری حریت رہنمائوں محمود احمد ساغر، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی اور سید اعجاز رحمانی نے وفد کو بتایا کہ مودی کی بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنانے کیلئے اسرائیلی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور اقوام متحدہ نے متعدد قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت تسلیم کر رکھا ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل پاکستان کے چیئرمین جمشید حسین نے ملاقات میں کہا کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور مودی حکومت قتل عام، گرفتاریوں اور بلاجواز پابندیوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتی۔
خبر کا کوڈ : 1132273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش