0
Friday 3 May 2024 12:08

غاصب صیہونی رژیم کا جنوبی شام پر ہوائی حملہ، 8 شامی فوجی زخمی

غاصب صیہونی رژیم کا جنوبی شام پر ہوائی حملہ، 8 شامی فوجی زخمی
اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا نے مقبوضہ گولان کے قریب اسرائیلی فضائیہ کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دی جس کے بعد شامی میڈیا نے بھی اعلان کیا کہ دارالحکومت دمشق میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جبکہ بعض خبری ذرائع کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے دمشق کے نواحی علاقے نجہا میں واقع ایک عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔

بعد ازاں شامی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے دمشق میں ایک فوجی چوکی پر ہوائی حملہ کیا گیا ہے جس میں 8 شامی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا (SANA) نے بھی شامی وزارت دفاع سے متعلق ذرائع سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم نے دمشق کے گرد و نواح میں موجود ایک فوجی مرکز پر حملہ کیا ہے کہ جو مقامی وقت کے مطابق شب 22:05 پر مقبوضہ گولان کی جانب سے انجام پایا۔

ذرائع نے سانا کو مزید بتایا کہ اس حملے میں 8 شامی فوجیوں کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش