0
Friday 3 May 2024 13:02

اسرائیلی جنگی مجرموں کی ممکنہ گرفتاری کو روکنے کیلئے امریکی لابی سرگرم

اسرائیلی جنگی مجرموں کی ممکنہ گرفتاری کو روکنے کیلئے امریکی لابی سرگرم
اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کے مطابق غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی اندھی حمایت پر کمربستہ متعدد امریکی سینیٹروں نے غاصب اسرائیلی رژیم کے مجرم حکام کی ممکنہ گرفتاری پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

معروف امریکی ای مجلے ایکسیس (Axios) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ می انجام پانیوالے وسیع جنگی جرائم پر غاصب اسرائیلی حکام کی ممکنہ گرفتاری کے عمل کو روکنے کیلئے امریکی سینیٹ کے متعدد اراکین نے عالمی عدالت انصاف (ICJ) کے سینئر حکام کیساتھ ملاقات کی ہے۔

اس حوالے سے بدھ کے روز جاری ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں ایکسیس کا لکھنا تھا کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے بائیڈن حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر بین الاقوامی فوجداری عدالت نے صیہونی رژیم کے رہنماؤں کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تو وہ اس خود مختار تنظیم کے خلاف "انتقامی اقدامات" کرے گی کہ جو اس کے خاتمے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش