0
Friday 3 May 2024 21:27

بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، لالو یادو

بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، لالو یادو
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں عام انتخابات 2024ء کے حوالے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج اپنے خلاف اقرباء پروری کے الزامات کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقرباء پروری کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا جن سیاستدانوں کے بچے ہیں اور جو اہل اور قابل ہیں انہیں سیاست کرنے کا حق ہے۔ لالو یادو نے یہ بات این ڈی ٹی وی سے خصوصی انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں جمہوریت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش