0
Friday 3 May 2024 21:36

بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعوؤں پر مہر ثبت ہوچکی ہے، کانگریس

بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعوؤں پر مہر ثبت ہوچکی ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ شیئر مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے اڈانی گروپ کی چھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے، جس کے بعد کانگریس ایک بار پھر نریندر مودی اور اڈانی پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ سالوں تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے والے سیبی نے سپریم کورٹ کے ذریعہ کارروائی کے لئے مجبور کئے جانے کے بعد رلیٹیڈ-پارٹی لین دین سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزی اور لسٹنگ و آڈیٹر سرٹیفکیٹ کے جواز سے متعلق اصولوں پر عمل نہ کرنے کے معاملے میں اڈانی گروپ کی کئی کمپنیوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کمپنیوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے وہ اڈانی گروپ کے بیش قیمتی اثاثے ہیں، اڈانی انٹرپرائزیز، اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکونومک زون، اڈانی پاور، اڈانی انرجی سالیوشنز، اڈانی ولمر اور اڈانی ٹوٹل گیس۔
خبر کا کوڈ : 1132689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش