0
Saturday 4 May 2024 11:55

سوشل پروٹیکشن آرڈیننس کی منظوری آزاد کشمیر کے پسے طبقات کے احساس محرومی کے خاتمے کی طرف امید کی پہلی کرن ہے، چوہدری انوارالحق

سوشل پروٹیکشن آرڈیننس کی منظوری آزاد کشمیر کے پسے طبقات کے احساس محرومی کے خاتمے کی طرف امید کی پہلی کرن ہے، چوہدری انوارالحق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ سوشل پروٹیکشن آرڈیننس کی منظوری آزاد کشمیر کے پسے ہوئے طبقات کے احساس محرومی کے خاتمے کی طرف امید کی پہلی کرن ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے گذشتہ روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں آزاد کشمیر سوشل پروٹیکشن آف وولنر ایبل پاپولیشن آرڈیننس 2024ء کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوان آزاد کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق کا سب سے سے بڑا محافظ ہے۔ اگر کسی نے بھی انڈوومنٹ فنڈ میں گڑ بڑ کی تو اسے نشان عبرت بنایا جائے گا. جب تک میرے قلم میں اختیار ہے آخری دستخط بھی ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کروں گا. آزاد کشمیر کے تمام مافیاز اور ان کی سرپرستی کرنے والے سیاسی و غیر سیاسی سٹیک ہولڈرز پر ہاتھ ڈالا ہے اب چیخیں تو نکلیں گی، مجھے اختیار صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور یہ اختیار عوام کی فلاح کے لئے استعمال ہو گا۔

ریاست کے ہر شہری کے جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شفافیت پر جس دن بھی کسی نے انگلی اٹھائی تو اسی دن چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ 20 اپریل 2023ء کے بعد کسی جگہ بھی کرپشن کی نشاندہی کریں، میں کارروائی کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 1132757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش