0
Saturday 4 May 2024 12:06

تین جماعتوں کے سوا سب سے بات کریں گے، عمران خان

تین جماعتوں کے سوا سب سے بات کریں گے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں کے سوا سب سے بات کریں گے، تین رکنی کمیٹی ڈیل کیلئے نہیں بات چیت کیلئے بنائی ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ بات چیت مخالفین سے ہوتی ہے، دوستوں سے نہیں، اور ڈیل وہ کرتا ہے جسے ملک سے باہر جانا ہو یا پھر جیل و سزا سے بچنا ہو، ہم اٹھارہ ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ بات چیت کیلئے تیار ہیں، کیونکہ سیاست میں بات چیت ہوتی ہے اور ہم تین جماعتوں کے علاوہ سب سے بات کریں گے، جس کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ انہوں نے کمیٹی کو صرف بات چیت کا اختیار دیا ہے اور اس میں کسی قسم کی ڈیل کا کوئی تعلق نہیں ہوگا، اور نہ ہی اُن کی جیل سے باہر آنے کی کوئی خواہش ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اب یہ مجھ پر توشہ خانہ کا چوتھا کیس بنانے جا رہے ہیں، انہیں جو بھی مقدمات بنانے ہیں وہ ایک ہی بار بنا لیں، مگر میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
خبر کا کوڈ : 1132758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش