0
Saturday 4 May 2024 12:46

تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، میر واعظ

تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، میر واعظ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی تلاش کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایک میڈیا انٹرویو میں افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیر کا تنازعہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کا احترام کیا جانا چاہی ۔میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ 1993ء میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے قیام کا مقصد ہی کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنا تھا اور حریت اس حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات نے مسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ بے اختیار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے یکطرفہ تبدیلیاں کر کے معاملات الجھا دیے ہیں۔ میر واعظ نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر تین چار مرتبہ جنگیں لڑیں، کئی دوطرفہ معاہدے کیے تاہم ایک حتمی تصفیہ اب بھی ہم سے دور ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش