0
Saturday 4 May 2024 13:53

لاہور، کسانوں کا احتجاج میں بیوی بچے اور مویشی بھی لانے کا اعلان

لاہور، کسانوں کا احتجاج میں بیوی بچے اور مویشی بھی لانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی ناقص گندم پالیسی کے باعث صوبے بھر کے کسان پریشان ہیں۔ جس کیخلاف لاہور میں احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے۔ کسان بورڈ وسطیٰ پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ نے آج منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑنے پر میاں رشید منہالہ کی کاوشوں کو سراہا۔ امیر جماعت اسلامی نے کسانوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

میاں رشید منہالہ نے حافظ نعیم الرحمن کو بتایا کہ آج سے کسان بورڈ پاکستان مال روڈ پر حتجاجی کیمپ لگائے گا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع نہ کی تو وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ اس موقع پر رشید منہالہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی ہاؤس کے سامنے احتجاج میں پورے پنجاب سے کسان اپنے مویشیوں اور بال بچوں سمیت شرکت کریں گے جب تک حکومت کسان دوست گندم پالیسی کا اعلان نہیں کرے گی تب تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔
 
 
خبر کا کوڈ : 1132781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش