0
Saturday 4 May 2024 15:26

لاہور، پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنیوالا ملزم ریکارڈ یافتہ نکلا

لاہور، پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنیوالا ملزم ریکارڈ یافتہ نکلا
اسلام ٹائمز۔ پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنیوالے فیضان بٹ لاہور پولیس کا بھی ریکارڈ یافتہ نکلا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کیخلاف دومقدمات تھانہ شادباغ اور بادامی باغ میں درج ہیں۔ ٹارگٹ کلر کیخلاف ایف آئی آر نمبر747 /22 تھانہ شاد باغ اور632/21 تھانہ بادامی باغ میں درج ہے۔ ٹارگٹ کلر فیضان بٹ کیخلاف ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج ہیں۔ دونوں مقدمات میں پولیس کی طرف سے ملزم کو گہنگار کر کے چالان عدالت میں بھجوایا گیا۔

ملزم فیضان بٹ شہر میں پہلے بھی ناجائز اسلحہ لیکر موٹر سائیکل پر گھومتا تھا۔ ملزم کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج تھا، جس سے عدالت نے اسے بے گناہ قرار دیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلر کے کالعدم تنظیموں سے رابطے کے بعد سی ٹی ڈی پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔ سی ٹی ڈی پولیس نے پہلے بھی اس کیخلاف مقدمات درج کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1132800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش