0
Sunday 5 May 2024 20:07

چمن، تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کی چمن دھرنا کمیٹی سے ملاقات

چمن، تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کی چمن دھرنا کمیٹی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ایک وفد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، تحریک انصاف کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، جہانگیر رند اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء موسیٰ بلوچ نے چمن کا دورہ کیا اور گذشتہ روز چمن دھرنے میں ایف سی کی فائرنگ سے جانبحق ہونے والے جوان کے ورثاء سے تعزیت کی۔ انہوں نے اس موقع پر دھرنا کمیٹی سے تفصیلی ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام میں پر امن احتجاج عوام کا بنیادی حق تسلیم کیا جاتا ہے۔ چمن دھرنے کے شرکاء گذشتہ 7 ماہ سے پرامن دھرنا دے کر بیٹھے ہیں، مگر کوئی ان کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان آپ کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ ہم مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہیں۔ 6 مئی کو کوئٹہ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام چمن دھرنے کے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ فارم 47 کے جعلی مینڈیٹ کی حامل حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ آئین نے پاکستان کے شہریوں کے جو حقوق متعین کئے ہیں، انہیں پامال کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ نے کہا کہ نہتے شہریوں پر فائرنگ کرکے چمن کے عوام کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1133001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش