0
Tuesday 7 May 2024 22:39

اسرائیل کا امریکہ سے اقوام متحدہ پر مالی پابندیاں عائد کرنیکا مطالبہ

اسرائیل کا امریکہ سے اقوام متحدہ پر مالی پابندیاں عائد کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے گیلعاد اردان نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی قرارداد منظور کر لی تو وہ اقوام متحدہ اور اس کے تمام اداروں کی مالی امداد بند کر دے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کے لئے جنرل اسمبلی میں جمعے کے روز ووٹنگ طے ہے کہ جس کی کامیابی کے بعد وہ سلامتی کونسل سے، فلسطین کو مستقل رکنیت نہ دینے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کو کہے گی۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق گیلعاد اردان نے اپنی ایک تقریر میں دعوی کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کا وہ مسودہ کہ جس میں اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی شرائط کو تسلیم کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے۔ گیلعاد اردان نے مزید کہا کہ اگر یہ قرارداد منظور ہو جاتی ہے تو میں توقع کرتا ہوں کہ امریکہ اقوام متحدہ اور اس کے تمام اداروں کی مالی امداد روک دے گا!

اقوام متحدہ میں غاصب صیہونی رژیم کے نمائندے نے یہ دعوی بھی کیا کہ جنرل اسمبلی کا ووٹ حقیقت میں کچھ بھی نہیں بدلتا!
خبر کا کوڈ : 1133461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش