0
Wednesday 8 May 2024 06:24
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں

امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا، میتھیو ملر

امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا، میتھیو ملر
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں اور اسے سراہتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی انتخابات سے متعلق ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قائدحزب اختلاف عمر ایوب اور دیگر سے ملاقات کی، جس میں معاشی اصلاحات، انسانی حقوق، علاقائی سلامتی و دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان ماضی میں محدود تنازعات رہے، خطے میں عدم استحکام سے متعلق ایران کے ارادے مشکوک ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش